ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداور خشک رہنےکاامکان

ویب ڈیسک(اسلام آباد)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختو نخوامیں موسم شدیدسرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدیدسرد رہے گا۔
پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لیہ ،سکردو، کالام منفی05، گوپس منفی04 ، استور ،چترال اور بگروٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔