.jpg

تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے 28 سال مکمل، آج کا دن بابری مسجد کی شہادت کاغم یاد دلاتا ہے. ترجمان دفترخارجہ

ویب ڈیسک :تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے 28 سال مکمل، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ آج کا دن تاریخی بابری مسجد کی شہادت کاغم یاد دلاتا ہے، بی جے پی کےانتہا پسندوں نےریاستی سرپرستی میں بابری مسجدکو شہید کیا، یہ اقدام مسلمان مخالف،مذہبی آزادی اوربین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی تھا، 1992ء کا یہ اقدام نہ صرف مسلمانوں بلکہ باشعوردنیا کےدماغوں میں آج بھی تازہ ہے، بابری مسجد کی شہادت نام نہاد جمہوری بھارت پرایک سیاہ دھبہ ہے، بھارتی سپریم کورٹ کےناقص فیصلےسےرام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار ہوئی، منظم انداز میں بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو مسلسل نشانہ بنایاجارہاہے، بھارت میں مساجد پر ہندوانتہا پسندوں کےحملے بدستور جاری ہیں، مسلم مخالف اقدامات کےذریعےبھارت میں مسلمانوں کو خوفزدہ کیاجارہاہے، بی جےپی کےمذموم ارادے دراصل انتہاپسندانہ نظریہ کی بڑھتی ہوئی لہرکےعکاس ہیں، بھارت میں کوروناوائرس کو پھیلانےمیں بھی مسلمانوں کو ہی قصوروارٹھہرایاگیا، بھارت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں ،ان کی عبادت گاہوں اورمقدس مقامات کاتحفظ کرے۔

مزید پڑھیں:  چین کی مدد سے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ تیار