Kuwait 10

کویت کے وزیراعظم نےاستعفیٰ دیدیا، استعفیٰ منظور

ویب یسک(کویت سٹی) : کویت کے وزیراعظم نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے قبول کرلیا۔سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کے وزیراعظم شیخ صباح الخالد الصباح نے ہفتے کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد اتوار کے روز اپنی حکومت کا استعفیٰ امیر کویت کو پیش کیا۔امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے وزیراعظم کا استعفی قبول کرلیا جبکہ کابینہ اراکین کو ہدایت کی کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک نگراں حکومت کے فرائض انجام دیں۔
وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ میں نی اسمبلی کے نئے عام انتخابات کی نگرانی کی ہے تا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کی گئی انتہائی سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ آزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال انہیں حکومتی ذمہ داری دی گئی تھی، یہ عرصہ ان کے لیے انتہائی اہم تھا کیونکہ وہ فرائض میں غفلت یا کوتاہی کا بہت زیادہ احساس تھا۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا