irshad

خیبرپختونخوامیں احتساب کمیشن کوکیوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ،آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات

ویب ڈیسک (پشاور):خیبرپختونخوامیں احتساب کمیشن کوکیوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ،آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات،اسپیشل اسٹڈی رپورٹ خیبرپختونخوا پبلک اکاؤنٹس کو ارسال، اسپیشل اسٹڈی رپورٹ کےمطابق ڈی جی احتساب کمیشن سے ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار لینا اسکی ناکامی کی وجہ ہے، انٹرنل مانٹیرنگ اور پبلک کمپلینٹ وینگ کی ناقص کارکردگی بھی احتساب کمیشن کی ناکامی کی ایک وجہ ہے،احتساب کمیشن میں بے ضابطگیوں کی بڑی وجہ ناقص نگرانی قرار، ایڈیشنل ڈائریکٹرانوسٹی گیشن کی ملازمت میں غیرقانونی توسیع سے 1کروڑ14 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، مانیٹرنگ ڈائریکٹر کی تعینانی غیرقانونی ہوئی جس کو تنخواہوں کی مد میں 75لاکھ جاری ہوئے، افسران کو اعزازی پیسوں کے نام پر 3کروڑ83لاکھ سے زائد روپے دئیے گئے، کنٹرول جنرل سے منظوری کے بغیر53 کروڑ 74 لاکھ خرچ کئے گئے، دفترکی گاڑیوں کے غیرضروری استعمال سے 22 لاکھ روپے اضافی خرچ ہوئے، جنریٹر اور دیگرسامان کی خریداری میں خردبرد کیا گیا، ناقص انسوسٹی گیشن اور کمزور پروسیکوشن ٹیم کی وجہ سے کمیشن اپنے کیسز کا دفاع نہیں کرسکا.

مزید پڑھیں:  مرحومین کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں بلاک کرنے کا اعلان