3106441

پاکستان اور ایران کا آئندہ ہفتے ریمدان گبد سرحدی کراسنگ کھولنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (ریمدان): پاکستان اور ایران کا آئندہ ہفتے ریمدان گبد سرحدی کراسنگ کھولنے کا فیصلہ، گبد سرحدی کراسنگ کو باقائدہ طور پر دونوں ممالک کے اعلی حکام کی موجودگی میں کھولا جائے گا، پاک ایران سرحد پر ریمدان گبد سرحدی کراسنگ کو 19 دسمبر کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے مغربی ایشیاء رسول موسوی نے تہران میں پاکستانی سفیر رحیم حیات سے ملاقات کی، ملاقات میں ریمدان گبد سرحدی کراسنگ کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی رسول موسوی نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کر دی۔ رسول موسوی کے مطابق آج ایمبیسڈر رحیم حیات سے ملاقات کے نتیجہ میں 19 دسمبر کو ریمدان گبد کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، ریمدان گبد پاکستان اور ایران کے درمیان باقائدہ طور پر کھلنے والی دوسری سرحدی کراسنگ ہوگی، ریمدان گبد سرحدی کراسنگ کو دونوں ممالک کے اعلی حکام کی موجودگی میں سرکاری سطح پر کھولا جائے گا، فی الوقت دونوں ممالک 909 کلومیڑ پر واحد میرجاوہ سرحدی کراسنگ استعمال کر رہے ہیں، ایرانی نائب وزیر خارجہ نے ریمدان گبد سرحدی کراسنگ کے دورے کی تصویر بھی جاری کر دی۔

مزید پڑھیں:  مولانافضل الرحمان نے آئینی ترامیم کامسودہ مکمل طور پر مسترد کر دیا