unnamed 83

وزیراعظم کل پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور): وزیراعظم عمران خان کل پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اپ لفٹ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ اپ لفٹ منصوبے کی تحت آئی سی سی معیار کا گراؤنڈ تعمیر کیا جائےگا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں ڈینگی کے وار ،2 زندگیاں نگل لیں


کامران بنگش کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بھیافتتاح کریں گے۔ پراونشل ہاوسنگ اتھارٹی کی تحت ہائی رائز فلیٹس سکیم کا بھی افتتاح ہوگا، وزیراعظم صوبائی کابینہ سے ملاقات بھی کریں گے، کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے حوالے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  یقین ہے کہ آئینی ترامیم پر فضل الرحمان راضی ہو جائیں گے،عرفان صدیقی