5f4f32a78e996

پیٹرول مہنگا کرنا غریب سے دشمنی ہے،صوبائی صدر پی پی پی

ویب ڈیسک(پشاور)پاکستان پیپلز پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی ہوشربا اضافہ مسترد کردیاہے۔ پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کےصدرہمایوں خان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب عوام کو مزید ریلیف کی ضرورت تھی پیٹرول مہنگا کرنا غریب دشمنی ہے۔موجودہ نااہل حکمران کی کابینہ اسکینڈلزکی زد میں آ چکی ہے۔عمران خان اپنی نااہلی کی وجہ سے ڈوبتی معیشت کو سہارا نہیں دےسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سے غربت کی چکی میں پسےعوام پرایک اور بم گرادیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے کرعوام کیلئے ریلیف فراہم کیاجائے۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون