img 1557571498

وزیراعظم آزادکشمیر: جسٹس وقار کی وفات انصاف کے نظام کا بہت بڑا نقصان ہے

ویب ڈیسک (پشاور): وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس وقار سیٹھ مرحوم کی رہائش گاہ پرآمد، وزیراعظم آزاد کشمیر نے مرحوم چیف جسٹس کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ جسٹس وقار کی وفات انصاف کے نظام کا بہت بڑا نقصان ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم تین امپائرز کی توسیع کیلئے ہورہی ہے، عمران خان

آئین کی سربلندی اور بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے جسٹس وقار سیٹھ مرحوم کی خدمات تاریخ کا حصہ بن گئیں، انھوں نے مزید کہا کہ جسٹس وقار سیٹھ کا نام تاریخ میں جسٹس دراب پٹیل جسٹس کیانی و دیگر نامور ججز کے ساتھ لکھا جائیگا، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اپنی جانب سے جسٹس وقار سیٹھ مرحوم کے اہلخانہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ بھی پیش کی۔

مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے