44444 1

پشاور:کورونا میں اضافہ کےباعث 3علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ

(پشاور)ضلعی انتظامیہ پشاور نے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں آج شام چھ بجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کےمطابق سمارٹ لاک ڈاون بشیر آباد، ریلوے کالونی اور فالکن کمپلسکینٹ میں کیسسز آنے کے بعد تینوں علاقوں میں لاک ڈاون لگایا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حیات آباد کے چار گھروں کو بھی کورونا کیسسز آنے کے بعد قرنطینہ کردیا ہے۔چارسدہ روڈ اورپشاورکینٹ میں بھی ایک ایک گھر قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں بغیر کسی وجہ کے آمد ورفت پر پابندی ہوگی اورمتاثرہ علاقوں میں اشیاء خوردونوش اور تندورکی دوکانیں کھلی ہونگی ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا پراسیکوشن آفسیرز کا پشاور سمیت صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان