5455454 1

پشاور:گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سربلند پورہ میں پانچ کورونا کیسسز سامنے آگئے

ویب ڈیسک (پشاور): گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سربلند پورہ میں پانچ کورونا کیسسز رپورٹ ہوئے ،محکمہ تعلیم نے ضلعی انتظامیہ سے اسکول بند کرنے کی سفارش کردی ۔ڈسٹرکت ہیلتھ افیسر نے بھی ضلعی انتظامیہ کو متعلقہ سکول ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کی سفارش کردی ۔
ڈی ایچ او پشاور کا کہنا تھا کہ متاثرہ سکول میں انتظامیہ فوری طور سپرے کرواے ، پشاور کے سکولوں میں گیارہ افراد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو نکلے ۔متاثرہ سٹاف کا تعلق پشاور کے مختلف سرکاری سکولوں سے ہے ، اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نے سکولوں کو سینیٹائز اور سٹاف کو قرنطینہ کرنے کی سفارش کردی۔

مزید پڑھیں:  مجوزہ آئینی ترامیم کےخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر