Maryam Nawaz 1

مردان میں پی ڈی ایم مہنگائی مارچ: مریم نوازشریف بھی شریک ہو گی

ویب ڈیسک (پشاور):پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا پی ڈی ایم مہنگائی مارچ کے حوالے سے اہم بیان، پاکستان مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم مہنگائی مارچ میں پوری قوت سے شریک ہوگی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف کل مردان میں پی ڈی ایم مہنگائی مارچ میں شرکت کریں گی، مریم نوازشریف کیپٹن کرنل شیر خان انٹرچینج سے مہنگائی مارچ میں شریک ہوں گی، مریم نوازشریف موٹر وے سے جلوس کی صورت میں مہنگائی مارچ میں شرکت کریں گی،

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی نظر آرہے ہیں ،عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے سیکٹری جنرل احسن اقبال ، اہمیت نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب اور دیگر پارٹی رہنمابھی مریم نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے، مہنگائی مارچ کی تمام ریلیاں راشہ کئی موٹر وے انٹر چینج پانچ پر اختتام پذیر ہوں گی.

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت پانچ مخصوص اضلاع میں ڈینگی بچاؤسپرے کا آغاز