.jpg

پی ڈی ایم استعفوں کا فیصلہ کرے گی تو اے این پی اراکین سب سے پہلے مستعفی ہوں گے. ایمل ولی خان

ویب ڈیسک (پشاور): ایمل ولی خان کا باچاخان مرکز پشاور میں بشیربلور شہید کی آٹھویں برسی کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم استعفوں کا فیصلہ کرے گی تو اے این پی اراکین سب سے پہلے مستعفی ہوں گے، پی ڈی ایم میں اے این پی واحد جماعت ہے جن کے اراکین کے خلاف کوئی کیس نہیں، ہمارا ہدف عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا ساتھ ساتھ پختونوں کے حقوق کا حصول بھی ہے، مختلف ادوار میں عمران خان ہی کی طرح لوگ ہم پر مسلط کئے گئے، ہمارے استعفے تیار پڑے ہیں، پی ڈی ایم کے متفقہ بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ملاکنڈ، کوہاٹ اور پشاور سمیت ڈویژنز کی سطح پر پی ڈی ایم ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں گے، دیگر جماعتیں الیکشنز لڑ رہی تھیں، ہم جنازے اٹھارہے تھے، پشتونوں کے حقوق کا مقدمہ ہر صورت اور ہر قیمت پر لڑتے رہیں گے، آج پورا پاکستان وہی کچھ کہہ رہا ہے جو ہمارے آباؤ واجداد دہائیوں پہلے کہہ رہے تھے، پاکستان میں جنہوں نے باچاخان اور ولی خان کو غدار قرار دیا تھا، آج انہیں غدار قرار دیا جارہا ہے، عوامی نیشنل پارٹی اپنے نظریے کے ساتھ کھڑی ہے اور ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نےآئینی ترمیم کوعمران خان کی رہائی سے مشروط کردیا

پشتون رکن قومی اسمبلی کو ہتھکڑیوں میں پیش کرنا پوری قوم کی تضحیک ہے، زندگی کے ہر شعبے میں پشتونوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، اگر ریاست اسی طرح تفریق کرے گی تو پھر ہم سے بھی شکایت نہ کریں، آزادی اظہار رائے کی پابندیاں کسی صورت قبول نہیں کریں گے، دہشتگرد ایک بار پھر منظم ہورہے ہیں، وزیرستان سے باجوڑ، دیر اور سوات تک ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے، دہشتگردوں کو روکا جائے ورنہ یہی تاثر ابھرے گا کہ ریاست بھی اس میں شامل ہے،

مزید پڑھیں:  پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت گامزن ہیں: نائب وزیراعظم

پاکستان کو افغان امن مذاکرات میں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، پشتون خطے کا امن ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا ہے، جنوری میں باچاخان، ولی خان کی برسی کے ساتھ ساتھ انجمن اصلاح الافاغنہ کی صد سالہ تقریبات بھرپور طریقے سے منائی جائی گی
پی کے 63ضمنی انتخابات کیلئے بھی کارکنان تیار رہیں،ناکام حکومت سے لوگ تنگ آچکے ہیں۔