53f65be252279 drinks 47265278289356562 780x470 1

پشاور : فوڈ سیفٹی اتھارتی کی کارروائی ،10ہزار لیٹرمضر صحت جوس برآمد

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے چغل پورہ میں گودام پر چھاپا مارا۔گودام سے مضر صحت جوس کا بڑا سٹاک برآمدکر لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر طلعت فہد کے مطابق کاروائی میں تقریبا دس ہزار لیٹر زائد المعیاد جوس برآمد کرلیا گیا۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے گودام سے زائد المعیاد کیچ اپ بھی برآمد کیا، زائد المعیاد جوس کی بوتلیں اور کیچ اپ رکھنے پر مالکان کے خلاف بھاری جرمانہ عائدکیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ معیاری اور محفوظ خوراک کے لئے ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔

مزید پڑھیں:  مرحومین کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں بلاک کرنے کا اعلان