79067654 5a2c 43e4 b888 5ce0cea69193

پشاور میں ٹریفک منیجمنٹ پلان پر عملدرآمد کے لئے ایک ہفتے کے اندر ٹائم لائینز کے ساتھ لائحہ عمل تیار کیا جائے- وزیر اعلی خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پشاور ریوائویل پلان سے متعلق اجلاس کا انعقاد۔اجلاس میں متعلقہ حکام کی طرف سے اجلاس کو ریوائویل پلان پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ نئے بس ٹرمینل کی تعمیر کے منصوبے پر اگلے سال مارچ میں عملی کام کا آغاز ہوگا، یہ بس ٹرمینل 300 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا۔
اجلاس کے دوران کہا گیا کہ یہ بس ٹرمینل بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد شہر کے اندر تمام آڈے اور بس اسٹینڈز منتقل کئے جائیں گے۔ مسافروں کو اس بس ٹرمینل سے بی آر ٹی تک ڈائریکٹ رسائی دی دی جائے گی۔ بس ٹرمینل کی تعمیر کے بعد شہر کے اندر بی آر ٹی کے علاوہ کوئی بسیں نہیں چلیں گی۔ وزیر اعلی محمود خان بنے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر ٹائم لائینز کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ۔ پشاور ماڈل ٹاون منصوبے کی فیزیبلٹی مکمل کی گئی ہے۔ پشاور ماڈل ٹاون ایک لاکھ چھ ہزار کینال رقبے پر پر مشتمل ہوگا۔
اس ماڈل ٹاون میں 82 ہزار رہائشی پلاٹس ہونگے۔ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماڈل ٹاون میں بڑے سرکاری دفاتر کے لیے جہگیں مختص کی جائے گی ۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ اگلے سال مارچ تک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے تمام تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں ۔پشاور میں ٹریفک منیجمنٹ پلان پر عملدرآمد کے لئے ایک ہفتے کے اندر ٹائم لائینز کے ساتھ لائحہ عمل تیار کیا جائے۔رنگ روڈ کے باقی ماندہ حصے کی تعمیر کا منصوبہ اگلے سال اگست تک ہر حال میں مکمل ہونا چاہیے،۔شہر کی تزین و آرائش کے منصوبے پر نظر آنے والی پیشرفت یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم