236930 084026 updates

پشاور میں جعلی چائے کی پتی بنانے کا کاروبار عروج پر

ویب ڈیسک(پشاور ): پشاور میں جعلی پتی بنانے کا کاروبار عروج پر،فقیر آباد میں جعلی چائے کی پتی تیار کرنے والی فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ۔کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیکٹری میں 1400 کلو سے زائد مضر صحت چائے کی پتی برآمد کی گئی۔
چائے کی پتی میں مضر صحت رنگوں کا استعمال کیا جارہا تھا، فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ۔رنگ روڈ پر گودام سے 450 کلو مضر صحت چائنہ سالٹ برآمدکر لی گئی ، پابندی کے باوجود چائنہ سالٹ بیچنے پر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی نظر آرہے ہیں ،عطا تارڑ