download 61

وزیراعظم کی قیادت میں ملک کی معیشت ٹریک پرآ چکی ہے،شوکت یوسفزئی

(پشاور) :صوبائی وزیر شوکت یوسفزئیکا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم تذبذب کا شکار ہے اس کی کوئی ڈائریکشن نہیں،نوازشریف اور زرداری نے ایسی گیم کھیلی کہ مولانا فضل الرحمان کو بند گلی میں لاکر کھڑا کردیا ہے۔ مولانا حکومت گرانے چل پڑے تھے ان کی اپنی پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام پاک فوج کے دل سے احترام کرتے ہیں کیونکہ فوج نے جانیں دے کر ملک کا دفاع کیا ہے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔اپوزیشن لیڈرز عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھا کر اپنی جائیدادیں بنانا چاہتے ہیں ،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کی معیشت ٹریک پرآ چکی ہے پی ڈی ایم ملک کو آگے نہیں جانے دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات

شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن غلط فہمی میں نہ رہے قوم قومی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے لوگوں کے دلوں سے فوج کی محبت کو نہیں نکالا جا سکتا۔سینٹ کے الیکشن آنے دیں پتہ چل جائے گا کہ کون کس کے ساتھ ہے
اپوزیشن عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھا کر اپنی جائیدادیں بڑھانا چاہتی ہیں،پی ڈی ایم نہیں چاہتی کہ ملک ترقی کرے۔

مزید پڑھیں:  رسالپور میں فائرنگ کا تبادلہ : پولیس اہلکار زخمی ،رہزن ہلاک

مولانا فضل الرحمان نے اپنے چار سینئر لیڈرز کو پارٹی سے نکال کر ثابت کر دیا کہ وہ تنقید برداشت نہیں کر سکتے، مولانا اس صدی کے سب سے بڑے ڈکٹیٹر ثابت ہوئےہیں۔