KP logo 5

صوبائی حکومت نے شدید سرد موسم میں شہریوں کے مسائل کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک (پشاور):صوبائی حکومت کی حکام کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ سماجی بہبود اور ڈپٹی کمشنروں کو پناہ گاہوں کو فعال بنائے ، کوئی شہری شیلٹر/پناہ کے بغیر نہ رہے۔ پناہ گاہ میں رات بسر کرنے والوں کو عمدہ ناشتہ اور رات کا کھانا دینے کی ہدایت گئی ہے ، پناہ گاہ میں گنجائش نہ ہو تو مزید عارضی پناہ گاہوں کا انتظام کیا جائے۔ خراب موسم کی وجہ سے جن گھروں کو نقصان پہنچا ہو ان کو بھی تین وقت کے کھانے کی فراہمی یقینی بنائے ، انتظامیہ شہریوں کو ریلیف پہنچانے کی رپورٹ پی ایم آر یو کو دینے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  مولانافضل الرحمان نے آئینی ترامیم کامسودہ مکمل طور پر مسترد کر دیا