2089733 cmmahmood 1572412944

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ کی صدارت آج منعقد ہوگا

(پشاور):خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ،وزیراعلیٰ محمودخان اجلاس کی صدارت کرینگے۔کابینہ اجلاس ایجنڈا 18 نقاط پر مشتمل،کریمینل پروسیجر کوڈ 1898 ترمیمی بل پیش کیا جائیگا ۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں:سپیکر نے سپریم کورٹ کا فیصلہ ناقابل عمل قرار دے دیا

نئے ایڈیشنل سیشن ججز کے لیے گاڑیوں کی خریداری اورفوڈ سیکورٹی پالیسی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔خیبر پختونخوا آرمزرولز میں ترامیم ایجنڈے کا حصہ ہے،خیبر پختونخوا لیگل ایڈز رولز 2020 ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 670ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیاگیا

کابینہ ایجنڈے میں دیگر اہم امور کی منظوری بھی دی جائیگی۔