bacha 696x391 1

پشاور:باچا خان ائیر پورٹ میں کورونا مریضوں کے لئے اقدامات ناپید

ویب ڈیسک (پشاور) :باچا خان آئیر پورٹ میں کورونا مریضوں کے لئے اقدامات نہ ہونے کے برابرہیں۔ سٹاف کی کمی اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لیے ایمبولینس تک موجود نہیں۔ انچارج اسسٹنٹ ائیر پورٹ ہیلتھ آفیسر نے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا۔

میاں فرید الدین کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹ میں مسافروں کا رش ہے جس سے بروقت کورونا ٹیسٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، باچا خان ائیر پورٹ میں 4 ڈاکٹرز اور 10 پیرامیڈیکل سٹاف کی اشد ضرورت ہے، ائیر پورٹ میں ڈیوٹی پر معمور طبی عملے کو دی گئی پیک اینڈ ڈراپ سہولت واپس لی گئی ہے۔ جس سے سٹاف تاخیر سے پہنچتی ہیں۔ائیر پورٹ سے کورونا مریضوں کو اسپتال لے جانے کے کوئی ایمولینس تک موجود نہیں۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق حکومت نے ہر مسافر کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے، لیکن سٹاف اور سہولیات کی کمی کے باعث ہر مساف5کا ٹیسٹ ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں چنگ چی رکشہ پرفائرنگ ،باپ تین بیٹوں سمیت قتل