ویب ڈیسک (پشاور) : پی ڈی ایم سے تعلق رکھنے والے تمام ایم پی ایز نے استعفے پارٹی قیادت کو بھیج دیے ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن جماعتوں کے تمام 38 ایم پی ایز مستفیہوگئے ۔ سردار بابک کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے تمام 12 اسمبلی ممبران نے استعفے جمع کروادیے ۔
جمعیت علما اسلام کے15 اسمبلی ممبران کے استعفے پارٹی قیادت کو موصو ل ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے 5 جبکہ مسلم لیگ ن کے 6 اسمبلی ممبران بھی مستعفی ہو گئے ۔ پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کو تمام پارٹی قائدین 31 دسمبر سے قبل اپنے استعفے جمع کرنے کے پابند تھے ۔ سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم قیادت کو 31 دسمبر سے قبل استعفی جمع ہوجائیں گے ۔جماعت اسلامی کا پی ڈی ایم کا حصہ نہ ہونے کی وجہ سے استعفوں کی دوڑ سے باہر رہے ۔ جماعت اسلامی کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں تین نشستیں ہیں۔