5d449541a2993

فرنٹیئر کانسٹیبلری شہدا پیکج میں اضافہ کریں گے،ایف سی کے مسائل ڈیڑھ ماہ میں حل کریں گے-وفاقی وزیر داخلہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کا دورہ، انہیں ایف سی جوانوں کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی، اس موقع پر شیخ رشید نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کے بلند درجات کےلیے دعا کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر کہا کہ محدود وسائل میں ایف سی کی قربانیاں قابل ستائش ہیں، ایف سی شہدا پیکج میں اضافہ کریں گے اور مسائل حل کریں گے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کی ججز کی عمر کے تعین کیلئے بار کونسلز کو کمیٹی بنانے کی پیش کش

انہوں نے کہا کہ ایف سی شہدا پیکج میں بھی اضافہ کیا جائے گا اور مسائل بھی حل کیے جائیں گے، لہو سے امن کے دئیے جلانے والے شہدا قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر جمعیت اور پی ٹی آئی کا موقف مشترکہ ہوگا: اسد قیصر

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ایف سی کے نڈر جوانوں نے دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے کردار ادا کیا، ڈیڑھ ماہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مسائل حل کریں گے۔