826011 1848657 sindh1 updates

پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس،انڈر16 اورانڈر21 کھیلاڑیوں کووظائف دینےکا فیصلہ

ویب ڈیسک(پشاور): پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس منعقد ہوا،انڈر 16 اور انڈر21 میں تمغے لینے والے کھیلاڑیوں کو وظائف دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

صوبائی حکومت کھلاڑیوں کو ایک سال تک ماہانہ وظیفہ دے گی، انڈر۔16 گیمز کے گولڈ مڈل جیتنے والے 58کھلاڑیوں کو ماہانہ دس ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سلور مڈل جیتنے والے 35کھلاڑیوں کو ماہانہ آٹھ ہزار روپے دینے، کانسی کا تمغہ جیتنے والے 14کھلاڑیوں کو ماہانہ پانچ ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی

اجلاس میں انڈر۔21 گیمز کے گولڈ مڈل جیتنے والے 449کھلاڑیوں کو ماہانہ دس ہزار روپے دینے کا فیصلہ، سلور مڈل جیتنے والے 449کھلاڑیوں کو ماہانہ آٹھ ہزار روپےجبکہ گولڈ مڈل جیتنے والے 227کھلاڑیوں کو ماہانہ پانچ ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع