Senator Rubina Khalid 1 1

شہید ذوالفقاربھٹو نےقوم کو یکجا کیا،سینیٹرروبینہ خالد

ویب ڈیسک(پشاور): سینیٹرروبینہ خالد نے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقعہ پرپیغام دیا ہے کہ قومی ہیرو شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی قومی سیاسی عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

سینٹرروبینہ خالد کا کہنا تھا کہ رجعت پرست قوتوں نے شہید بھٹو کی سیاسی میراث کو بدنام کرنے والے ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود منہ کی کھائی ہے،بھٹو نے قوم کو 1973 کا متفقہ آئین دے کر ملک میں اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ اورملک کوجوہری پروگرام دیا ہے۔شہید بھٹو نے ملک میں ٹریڈ یونینز قائم کرنے کی اجازت دی اور مزدور دشمن پالیسیوں کا خاتمہ کیا ، پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہےجس کی جڑیں عوام میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  مولانافضل الرحمان نے آئینی ترامیم کامسودہ مکمل طور پر مسترد کر دیا

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے ملک کو نا قابل تسخیر بنایااور بکھری قوم کو یکجا کیاقائدعوام کے مشن پر من وعن عمل کرتے رہیں گے۔