ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ سماجی بہبود کا گداگروں کے خلاف کل گرینڈ اپریشن کا فیصلہ، محکمہ سماجی بہبود نے اپریشن کے لیے 10 رکنی سکواڈ تیار کرلیا، اسکواڈ فوارا چوک،یونیورسٹی روڈ، ہشتنگری،حاجی کیمپ کے اڈوں اور بازاروں میں اپریشن کرے گی، گداگروں کو معاشرے کا بہتر شہری بنانے کے لیے دارلکفالہ منتقل کیا جاے گا ۔
وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ گداگری کرنے والے ایک مضبوط گروہ کے خلاف بھی کاروائی کی جاے گی، صوبے کو گداگری کی لعنت سے مکمل پاک کیا جاے گا۔