2019040 coronaorpakistanihakomat 1583928789 724 640x480 1

کورونا کی دوسری لہرکی شدت برقرار، مزید 46 افراد جان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کورونا سے اموات اور مریضوں کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ برقرار،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے مزید 46 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق جب کہ 2 ہزار 899 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ،وزیراعلیٰ کا نوٹس

رپورٹ کیے مطابق ملک بھرمیں اب تک 10 ہزار644 اموات ہوئیں جب کہ اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 02 ہزار 416 ہوگئی۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 969 ہے اورفعال کیسوں کی تعداد 34 ہزار 803 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار410 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ملک بھرمیں اب تک 70 لاکھ 88 ہزار 014 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئینی حدود کے تابع ہے،سپریم کورٹ

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 25 ہزار509، پنجاب ایک لاکھ 44 ہزار 909 ، خیبرپختونخوا 61 ہزار 148، بلوچستان میں 18 ہزار373 کیسز، ‏اسلام آباد 39 ہزار 120، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 کیسز ، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار478 ہوگئی۔