00000 1

ملائیشیا:یکم اگست تک ’کورونا ایمرجنسی‘ نافذ

ویب ڈیسک(کوالا لمپور): ملائیشیا میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ السلطان عبداللہ نے کورونا وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے وزیراعظم محی الدین یاسین کی درخواست پر ملک بھر میں یکم اگست ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے،وزیراعظم محی الدین کو پارلیمنٹ معطل کرنے کا اختیار بھی دیدیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون

یکم اگست تک کورونا کیسز میں کمی واقع نہیں ہوئی تو ایمرجنسی کی معیاد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ایک روز قبل ہی وزیراعظم محی الدین نے ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کو سخت کرنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت تمام شاپنگ مالز اور کچھ صنعتی ایریا بھی بند کردیئے گئے تھے،اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کو وزیراعظم کی کابینہ اور پارلیمنٹ میں کمزور پڑتی گرفت بتایا ہے اور فیصلے کے خلاف مظاہروں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے