images 45

کرونا ویکسین کی دوسری خوراک،پہلی خوراک کے اثرات ختم ہونےسے پہلےلی جائے

ویب ڈیسک(ریاض): سعودی سیکریٹری صحت نے کرونا ویکسین کی دوسری خوراک سے متعلق اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے پہلی خوراک کے اثرات ختم ہونے سے پہلے لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سیکریٹری صحت ہانی جوخدار نے کہا ہے کہ کرونا ویکسین کی دوسری خوراک پہلی خوراک کے اثرات برقرار رہنے کی حالت میں لی گئی تو ایسی صورت میں پہلی خوراک کی تاثیر برقرار رہے گی اور ویکسین لینے والے کو کسی طرح کی کوئی مشکل نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور، فلسطین سے انخلا کا مطالبہ

سیکریٹری صحت کا کہنا تھا جو لوگ کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں انھیں دوسری خوراک ویکسین بنانے والی کمپنی کی سفارش کے عین مطابق مؤثر وقت میں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  قتل کی سازش، گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا

سیکریٹری صحت کے مطابق 19 سے 42 دن کے درمیان کرونا ویکسین کی دوسری خوراک لی جا سکتی ہے۔ انھوں نے یہ خوش خبری بھی دی کہ آئندہ تین ہفتوں کے اندر کرونا ویکسین مطلوبہ مقدار میں سعودی عرب پہنچ جائے گی۔