885816 4465555 9 akhbar

گرین شرٹس 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزجیتنےوالی پہلی ٹیم بن گئی

ویب ڈیسک (لاہور)پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر عالمی کرکٹ میں ایک اوراعزاز اپنےنام کرلیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں یہ فتح ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی میں 100ویں فتح ہے۔

قومی ٹیم دنیا کی وہ واحد ٹیم ہے جس نے 100 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ہیں جبکہ اب تک کوئی ٹیم یہ سنگِ میل عبورنہیں کر سکی ہے۔

مزید پڑھیں:  شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 12ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستان کے بعد سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والی ٹیم بھارت ہے جس نے اپنے 137 میچز میں سے 85 میچز جیتے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے والی ٹیم بھی ہے، جس نے اب تک 164 میچز کھیل لیے ہیں جن میں اسے 59 میں ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان ٹیم نے سب سے زیادہ میچز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جن کی تعداد 24 ہے جس میں اسے 14 میں کامیابی ملی اور 10 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 12ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

اسی طرح دوسرے نمبر پر جس ٹیم کے ساتھ پاکستان نے سب سے زیادہ میچز کھیلے ہیں وہ آسٹریلیا ہے، دونوں ٹیمیں 23 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں سے پاکستان کو 12 اور آسٹریلیا کو 9 میں کامیابی ملی، ایک میچ ٹائی ہوا۔