784227 2375391 bln smart lockdown updates

صوبہ بھر میں فوڈ اتھارٹی کاملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، کئی دکانیں سیل

ویب ڈیسک(پشاور) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، اس دوران 800کلو مضر صحت اشیائے خورونوش برآمد سمیت کئی دکانیں سیل بھی کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں دکانوں سے 250 کلوغیرمعیاری چائے کی پتی برآمد ہوئی۔ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چائےکی پتی میں مضرصحت رنگوں کا استعمال کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: لاہور جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے وزراء اور کارکنوں کی تیاریاں جاری

فوڈ اتھارٹی کے مطابق 100کلومضر صحت پان اور چھالیہ بھی برآمد ،پھندوروڈ پر کارروائی کے دوران 400 کلو چائنہ سالٹ پکڑی گئی۔ جبکہ ڈی آئی خان میں دکان سے21کلو چائنہ سالٹ برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کو وفاق سے فنڈز کی فراہمی شروع، مشیر خزانہ نے تصدیق کر دی

اسی طرح لوئردیر میں100 لیٹر سے زائد ناقص اور زائدالمیعاد مشروبات برآمد ہوئیں۔ اپردیر میں40کلوغیرمعیاری مصالحہ جات پکڑے گئے۔ متعلقہ ادارے نے کارروائی کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

فوڈ اتھارٹی کی جانب سےغیرمعیار اشیا کے خلاف ملک بھرمیں ایکشن لیاجارہا ہے۔