ویب ڈیسک (پشاور)ریسکیو1122 ابتدائی طور پر صوبے کے 5 جیل خانہ جات میں ایمبولینس سروس فراہم کریگا، ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122کے مطابق کہ پشاور ہری پور، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں شامل ہیں۔
اور ریسکیو1122 جیل خانہ جات میں موجود مریضوں کو ابتدائی طبی امداد اور ہسپتال منتقل کریگا، ایمبولینس سروس کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے جیل خانہ جات کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔