EwGbzY3XcAMBT5Y

خیبر احتجاج:سب روکاوٹوں کے باوجود ہم جائنگے اور اپنا احتجاج رکارڈ کرائینگے-ایمل ولی

ویب ڈیسک (پشاور)اے این پی صوبائی صدر ایمل ولی خان نے میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے کہا ہمارا احتجاج معیشیت سے جڑا ہے،تجارتی راستوں پر ہمارا احتجاج ہے،انہوں نے کہا کہ پہلے ہم خیبر جائینگے اسکے بعد ہر اس راستے پر جائینگے جہاں تجارتی راستہ ہے،تجارتی راستے کھولنے کے لیے باجوڑ سے وزیرستان تک جائینگے، عجیب حکومت ہے آج پھر کرونا خیبر میں نازل ہو گیا،۔

مزید پڑھیں:  چین میں چاقو حملے کے دوران جاپانی شہری 10 سالہ بچہ ہلاک

انہوں نے کہا کہ حکومتی نمائندے خود ایس او پیز کا خیال نہیں رکھتے اور اپوزیشن سے توقع رکھتے ہیں،جب بھی ہم آئین اور قانون اور عوام کے لیئے آواز اٹھاتے ہیں تو کرونا پیدا ہو جاتا ہے، آج بھی خیبر میں سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے اور کورونا کے باعث ہمیں اجازت نہیں دی،

ایمل نے مزید کہا کہ ہم نے اجازت نامے کو مستد کر دیا ہے اور ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ احتجاج کے لیئے جارہے ہے،یہ مسلہ ہمارے پختون بھائیوں کا مسلہ ہے،سب روکاوٹوں کے باوجود ہم جائنگے اور اپنا احتجاج رکارڈ کرائینگے ،ہمیں یہ ڈنڈے نہیں روک سکتے،ہر فورم پر بات چیت کی پر کوئی فائندہ نہیں ہوا جسکی وجہ سے ہم نے یہ راستہ اختیار کیا۔

مزید پڑھیں:  پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئینی حدود کے تابع ہے،سپریم کورٹ