55555 6

زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل

ویب ڈیسک (پشاور)پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم کا کل باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق زو بائیسیکل پراجیکٹ میں 32 ڈاکنگ اسٹیشن اور 360 جدید بائیسیکلیں ہونگی جو کہ مرد اور خواتین دونوں کیلئے قابل استعمال ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور پولیس لائنز بم دھماکے میں ملوث پولیس ہیڈ کانسٹیبل گرفتار

ترجمان ٹرانس پشاورنے کہا کہ بی آر ٹی سروس کے کامیاب آغاز کے بعد زو بائیسیکل پراجیکٹ ایک اور ماحول دوست منصوبہ ہوگا جس سےشہریوں کو صحت مند، ماحول دوست اور آسان سفری سہولت میسر آسکے گی بائیسیکل سسٹم کی رسائی ہر مکتبہ فکر کے لوگوں تک ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: لاہور جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے وزراء اور کارکنوں کی تیاریاں جاری

72 گھنٹے سے زیادہ زو بائیسیکل کو تحویل میں رکھنا سائیکل چوری تصور سمجھا جائے گا۔

بی آر ٹی سروس کے کامیاب آغاز کے بعد زو بائیسیکل پراجیکٹ ایک اور ماحول دوست منصوبہ ہوگا۔