92649a10 c4e0 47ca 95d8 4b7e74385714

صوبائی وزیرتعلیم سےکینیڈین ہائی کمشنرکی سربراہی میں یونیسف اوریواین ڈی پی وفدکی ملاقات

ویب ڈیسک (پشاور)صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی سے کینیڈین ہائی کمشنر ونڈی گیلمور کی سربراہی میں یونسیف اور یو این ڈی پی وفد نےملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں نئے ضم شدہ اضلاع میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی اور لڑکیوں کی تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

شہرام خان ترکئی نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کی بہتری اور ڈراپ آؤٹ ریشو کو کم کرنے کے لیے لڑکیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے پورے صوبے میں جتنے بھی نئے اسکول بنتے ہیں ان میں 70 فیصد خواتین کے لیے مختص ہیں تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے اور سب سے زیادہ بجٹ تعلیم کے لئے مختص کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: لاہور جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے وزراء اور کارکنوں کی تیاریاں جاری

وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع اورکزئی اور کرم میں یو این ڈی پی کے تعاون سے جاری منصوبے میں 100 تباہ شدہ اسکول دوبارہ تعمیر کیے جائیں گے اور خواتین کو آئی ٹی سکلز فراہم کرنے کے لئے سمارٹ سکول سسٹم متعارف کر رہے ہیں تاکہ وہ باعزت روزگار گھر بیٹھے حاصل کرسکیں۔

مزید پڑھیں:  لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی

کینیڈین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے تعلیمی اقدامات کو سراہتے ہیں اور شراکتی بنیادوں پر جاری تعلیمی منصوبوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پاکستان میں یکساں نظام تعلیم متعارف کرانا بہت بڑی کامیابی ہے۔