pic 1554707892

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پشاور خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافے کا اعلامیہ جاری کرنے کے لئے محکمہ خزانہ نے اجلاس طلب کیا ہے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ پر غور و خوص کریگی وزارت خزانہ نے یکم مارچ 2021سے گریڈ ایک سے گریڈ انیس تک وفاقی ملازمین کے بنیادی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ کا اعلامیہ جاری کیا ہے جبکہ چاروں صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات کی تھی کہ ہو اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کرے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلامیہ محکمہ خزانہ کی جانب سے مرتب کردہ سفارشات کے بعد کر دینگے ذرائع نے بتایا ہے کہ ا جلاس میں محکمہ خزانہ کے حکام بھی شرکت کرینگے اجلاس چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے زیرصدارت ہو گا ۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان