coronaaa

خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 9 افراد جاں بحق۔ 330 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور):محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے9 افراد کا انتقال ہوا، خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2138 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے330 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد75 ہزار52 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے201 مریض صحت یاب ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 70 ہزار 245 گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا امیر مقام اور ڈاکٹر عباد اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
مزید پڑھیں:  عدالت نے علی امین گنڈاپور 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے161 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد30ہزار 567ہوگئی، پشاور میں کورونا سے1126 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔