vlcsnap error012

دیر اراضیات تنازعہ: ہر حد تک جائینگےوزیراعلی ہاوس کا گھیراوں بھی کرینگے- مظاہرین

ویب ڈیسک (دیر)تحصیل ثمر باغ کے اقوام جندول نے اراضیات تنازعہ میں انتظامیہ کی جانب داری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،عوام نے انتظامیہ کو زبردستی پیمائش سے روک لیا۔

احتجاج سے سیاسی مشران نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں ایکڑ قومی آراضی سابق نواب کو سونپی جا رہے ہے۔ کئی مرتبہ احتجاج کیا انتظامیہ باز نہیں آتی۔ مذکورہ آراضیات سینکڑوں سالوں سے قوم کا حق ہےتاہم سابق حکمران دیر نے ان پر جبری قبضہ کیا تھا، اگر سابق نواب دیر کے پاس اراضیات کے اسناد ہو یا ان کے پاس کوئی ٹھوس ملکیتی ثبوت ہو تو قوام جندول کے پاس آکر ثبوت پیش کریں ۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس

مظاہرین نے کہا پیمائش سے پہلےعوام کیساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا،ضروری ہے دونوں فریقین کو سنا جائے۔ دو افراد کو نواز کر قوم کو تباہ ہونے نہیں دینگے۔ انتظامیہ کے اہلکار دوبارہ آئے تو نتائج خطرناک ہونگےپر امن علاقہ کو تباہ نہ کیاجائےقانونی طریقہ کار کے بغیر کوئی ہٹ دھرمی برداشت نہیں کرینگےحق کے حصول کیلئے ہر حد تک جائینگےوزیراعلی ہاوس کا گھیراوں بھی کرینگے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ، کارکردگی کو سراہا