ویب ڈیسک (پشاور) پشاور کے مصروف روڈ پر جی ٹی ایس موڑ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جس کے باعث جواں سال لڑکا جاں بحق جبکہ ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔
مقتول ایم فل کا طالب علم پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری کے بیٹےتھے جو کے تاریخی پیشی کےبعد کچہری سے واپس آرہے تھے۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق ایمبولینس نے مقتول کی نعش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی خاندان کا سابقہ عداوت موجود ہے۔