546888 63454493

انٹی کرپشن پالیسی کےتحت تبادلوں کو یقینی بنایا جائے،چیف سیکرٹریخیبرپختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی زیرصدارت ضلعی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں انتظامی محکموں کے سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزنے شرکت کی۔

انٹی کرپشن پالیسی کے تحت تبدیل ہونے والے ملازمین کی فہرست چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں:  لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی

پی ایم آر یو رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر کے 23 اضلاع کے 553 ملازمین تبدیل کر دئیے گئے ہیں جبکہ 12 اضلاع کے ملازمین کے دو سال پورے ہوتے ہی تبادلے ہونگے۔

132 پٹواری، 151 جونئیرکلرکس، 78 کمپیوٹر آپریٹرز، 77 اسسٹنٹس، 28 سینئر کلرکس، 23 نائب قاصد، 21 قانون گو، 17 ریڈرز/محرر اور 4 اسٹینوگرافرز سمیت 11 دیگر اہلکاروںکو تبدیل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ انٹی کرپشن پالیسی کے تحت تبادلوں کو یقینی بنایا جائے دو سال پورے ہوتے ہی تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کریں، پالیسی کی خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔