lockdown

ہری پور:مختلف مقامات میں مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

ویب ڈیسک(ہری پور)ہری پورکے24مختلف مقامات پر 15مارچ سے 21مارچ تک سمارٹ مائکرولاک ڈاون کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظرتینوں تحصلیوں کے 24مختلف مقامات پرسمارٹ مائکرولاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وانا، زیر تعمیر گرلز اکیڈمی میں دھماکہ ، عمارت تباہ

اعلامیے کے مطابق متعلقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کا احتجاجی دھرنا ختم