BeFunky collage 6

ٹک ٹاک بندش سے متعلق حکم نامہ عدالت نے جاری کردیا

ویب ڈیسک (پشاور): ٹک ٹاک بندش سے متعلق حکم نامہ عدالت نے جاری کردیا، عدالتی حکم نامہ کے مطابق ٹک ٹاک کا استعمال نوجوان نسل ایک نشے کی حیثیت سے کررہی ہے۔

ٹک ٹاک پر بہت سے ویڈیوز فحاشی، غیر اخلاقی اور روایات کے برعکس ہوتے ہیں، ٹک ٹاک پر ویڈیوز کو جانچنے کے لئے کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے، ڈی جی پی ٹی اے نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ٹک ٹاک کا آفس سنگاپور میں ہے یہاں پر اس کا کوئی آفس نہیں ہے، یہاں سے ویڈیوز کو سنسر کرنا فلٹر کرنا یا ہٹانا ہمارے بس میں نہیں ہے، ہم نے متعلقہ ہیڈکوارٹر سے بار بار رابطہ کیا لیکن مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں چنگ چی رکشہ پرفائرنگ ،باپ تین بیٹوں سمیت قتل

اس کو سنسر کرنا مشکل ہے واحد حل اس پر پابندی یا بند کرنا ہے، بعض نوجوانوں نے ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے وقت خودکشی بھی کی ہے، عدالت پی ٹی اے کو ہدایات جاری کرتی ہے کہ جب تک غیر اسلامی غیر اخلاقی مواد کو سنسر کرنے کا طریقہ کار وقع نہیں جاتا اس وقت تک ٹک ٹاک کو بند کیا جائے، پی ٹی اے اس حوالے سے اپنی رپورٹ جمع کریں۔

مزید پڑھیں:  پیسوں کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ بیچے جانے کا انکشاف