Untitled 3 Recovered 3

خیبر:شاہ کس لیویز سنٹر سیاسی اتحاد اور پولیس آفیسروں کے درمیان مذاکرات کامیاب

ویب ڈیسک (خیبر): شاہ کس لیویز سنٹر سیاسی اتحاد اور پولیس آفیسروں کے درمیان کامیاب مذاکرات، کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے باڑہ چوک میں جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا، مذاکرات میں سی سی پی او عباس احسن، ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی، ایم این اے اقبال آفریدی، ایم پی اے شفیق آفریدی اور سیاسی اتحاد کے رہنما شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  وانا، زیر تعمیر گرلز اکیڈمی میں دھماکہ ، عمارت تباہ

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دھرنا شرکاء کی جانب سے پولیس آفیسروں کو 10 مطالبات پیش کئے گئے، واقعے کی جوڈیشل انکوائری، متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی و دیگر مطالبات شامل تھے، پولیس حکام نے تمام مطالبات جائز قرار کر مان لئے، شاہ زیب آفریدی خاندان کو ضرور انصاف ملے گا، واقعے کے خلاف جوڈیشل انکوائری کی جائیگی، ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  چترال، تین دن جاری رہنے کے بعد کالاش فیسٹیول ختم