Untitled 1 249

پی پی پی اور اے این پی کے سنئیر رہنماؤں کا سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت

ویب ڈیسک : پی پی پی اور اے این پی کے سنئیر رہنماؤں کا سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی شیر فرزند اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شمشیر خان کی وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات۔

دونوں رہنماؤں کا سینکڑوں ساتھیوں اور دوست احباب کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان، وزیر اعلی نے پارٹی میں شمولیت کرنے والے رہنماؤں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائیں، حاجی شیر فرزند اور شمشیر خان کا وزیر اعلی محمود خان اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار، تاحیات پی ٹی آئی کے ساتھ وابستہ رہنے اور پارٹی کے جھنڈے تلے نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار۔

مزید پڑھیں:  لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی

شیر فرزند اور شمشیر خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صحیح معنوں میں ایک جمہوری اور عوامی پارٹی ہے، ہم وزیر اعلی محمود خان اور صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں، دونوں رہنما ضلع پشاور کے ڈسٹرکٹ ممبر رہ چکے ہیں۔

محمود خان نے کہا کہپاکستان تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، شمولیت کرنے والے دوستوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف اور پارٹی قائد عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرنے پر حاجی فرزند ، شمشیر خان اور ان کے ساتھیوں کا مشکور ہوں، آنے والے دنوں میں تبدیلی کا قافلہ مزید زیادہ ہوتا جائے گا،صوبے بھر میں بہت سارے شمولیتی پروگرامز اور جلسے کورونا کی وجہ سے ملتوی کئے گئے ہیں، جب صورتحال میں بہتری آئے گی تو یہ سرگرمیاں زور و شور سے منعقد کیے جائیں گے، پاکستان تحریک انصاف کے جوان کارکنان پارٹی کا پیغام کونے کونے تک پہنچائیں، آنے والا وقت بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہے، پاکستان تحریک انصاف عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں:  مرحومین کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں بلاک کرنے کا اعلان