Yes the 2019 Novel Coronavirus is different and more dangerous than past scares

عالمی وبا کے باعث دنیا میں27لاکھ22ہزار سے زائد اموات

ویب ڈیسک:عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ34لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر اور27 لاکھ22 ہزار 32 ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ94 لاکھ 15 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 12 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 54 ہزار871تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ4لاکھ 82 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

مزید پڑھیں:  اے پی ایس کے طالب علم احمد نواز کو برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا

برطانیہ میں 42 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 122 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 42 لاکھ 52ہزار سے زائد افراد متاثر اور 92 ہزار167 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اٹلی میں بھی 33 لاکھ56 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 4 ہزار642 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین 32 لاکھ 12 ہزار 332 افراد متاثر اور 72 ہزا910 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ19 لاکھ 50 ہزار زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 92 ہزار 851 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چین کی مدد سے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ تیار

روس میں 44 لاکھ سے 47 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 94 ہزار 659 ہے۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ98 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 59 ہزار 790 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔