5fcb4e6f57b63

پشاور: ایل آر ایچ میں کوروناکےمریضوں کی تعداد 111 ہوگئی

ویب ڈیسک(پشاور)کورونا کے وار جاری ہیں ،پشاورکے ہسپتال ایل آر ایچ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 111 ہوگئی ہے۔

ترجمان محمد عاصم کے مطابق کورونا وبا کے تشویشناک مریضوں میں اضافہ ہونےلگا داخل مریضوں میں11 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  ووٹ کے سامنے فارم 45کی کوئی اہمیت نہیں، چیف جسٹس

گزشتہ چند دنوں میں کوروناکے مریضوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اس لئےہسپتال کے اندرغیر ضروری ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ہسپتال میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کیلئے جرگے بلا رہے ہیں، گنڈاپور

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل آر ایچ میں کوروناکے مریضوں کے لئے 250 بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔