rashhed

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنےکورونا ویکسین لگوا لی

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سی ڈی اے ہسپتال میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ، شیخ رشید پچھلے سال کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  تہران، شہید ایرانی صدر و دیگر حکام کی آخری رسومات کی ادائیگی

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنےکورونا ویکسین لگوا لی ، شیخ رشید نےسی ڈی اے اسپتال سے سائنوفارم ویکسین لگوائی۔

خیال رہے وزیر داخلہ شیخ رشید پچھلے سال کورونا سے متاثر ہوئے تھے ، جس کے بعد وہ اپنے گھر میں سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے، بعد ازاں دوبارہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انھیں ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ