63c72e22263c250e145b78b1a9d0287c XL

چکن کے بعد ٹماٹر کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد )چکن کے بعد ٹماٹر کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئےہیں ،صرف ایک ہفتے میں ٹماٹر 30روپے فی کلو تک مہنگا ہوگیاہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں ٹماٹر 30 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو اسلام آباد سے گرفتار

گوجرانوالہ, اسلام آباد, راولپنڈی میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی،لاہور,فیصل آباد,ملتان میں ٹماٹر کی قیمت 20 روپے فی کلو تک بڑھی جبکہ کراچی اور اسلام آباد میں ٹماٹر 10 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کل ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ کیلئے تہران جائیں گے

سکھر,لاڑکانہ,کوئٹہ,خضدار،راولپنڈی,سیالکوٹ میں ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیا ہے۔حیدرآباد اور بنوں میں ٹماٹر 5 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا ۔