covid 19 coronavirus photo illustration dark background

کورونا وائرس: ملک میں مزید 30 افراد اجاں بحق ہوگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)موذی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 30 اموات اور 3 ہزار 301 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 965 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 42 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 849 ہے۔ 5 لاکھ 86 ہزار 228 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملکی ترقی میں نجی شعبوں اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے، شہباز شریف

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 48 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 482، خیبر پختونخوا 2 ہزار 238، اسلام آباد میں 552، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 339 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پرو وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی کی تقرری نوٹیفکیشن کے ایک روز بعد منسوخ

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 53 ہزار 136، خیبر پختونخوا 81 ہزار 204، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار 664، پنجاب 2 لاکھ 2 ہزار 743، بلوچستان 19 ہزار 374، آزاد کشمیر 11 ہزار 946 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 975 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔