ملکی ترقی میں نجی شعبوں اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے تجارت کے شعبے سے متعلق اہم جائزہ اجلاس میں کہا کہ کاروبار میں سہولت پر مشتمل تجارتی پالیسی تیارکرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں نجی شعبوں اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے، اس لئے کاروباری پالیساں بناتے وقت نجی شعبے سے مشاورت یقینی بنائی جائے۔
اجلاس کے دوران انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ برآمدکنندگان کے مصدقہ ڈیوٹی ڈرابیکس فوری ادا کیے جائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے ٹریڈ افسران کی پزیرائی کی جائِیگی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ برآمدی شعبے کا ہر ماہ دو دفعہ میں خود جائزہ لوں گا۔

مزید پڑھیں:  یوکرینی باکسر نے عالمی ہیوی ویٹ چمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا