Untitled 1 282

پشاور:ورسک روڈ درمنگی کے قریب المناک ٹریفک حادثہ

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ مچنی گیٹ کی حدود ورسک روڈ میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کے مابین ایکسیڈنٹ ہوا ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد سلمان، نوید پسران فاروق مسیح اور پریہ دختر فاروق مسیح ساکنان ورسک روڈ محلہ کرسچن کالونی جوکہ آپس میں دو بھائی اور ایک بہن ہیں، جان بحق ہوگئے۔
مچنی گیٹ پولیس نے موقع واردات سے ڈمپر ڈرائیور اجمل ولد عبد القدیر سکنہ ورسک روڈ چلغزی بابا کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گاڑی سمیت موقع پر گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل