Shahbaz Sharif PML N

شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگوانے کے لئے عدالتی حکم جاری

ویب ڈیسک:شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر آج سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران شہباز شریف اور جج جواد الحسن کے درمیان مکالمہ ہوا ہے جس میں جج کی جانب سے شہباز شریف سے انکی طبیعت دریافت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جامعہ ہری پور میں کانووکیشن کا انعقاد،میناخان آفریدی نے ڈگریاں تقسیم کیں

شہباز شریف نے جج کو بتایا کہ میڈیکل کو ایک ماہ گزر جانے کے باوجود بھی میڈیکل رپورٹس مہیا نہیں کی گئی ہیں۔

عدالت نے چیف سیکرٹری کو شہباز شریف کو 3 روز میں میڈیکل رپورٹ مہیا کرنے اور ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کو 2 دن میں شہباز شریف کو ویکسین لگوانے کے انتظامات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

بعدازاں عدالت نے شہباز شریف سمیت 6 گرفتار ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 1 روز کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔